بلوچستان اسپیشل ایجوکیشن سروسز ایکٹ 2019 کے تحت تعلیمی شعبے میں ہڑتال پر پابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کا تعلیمی اداروں میں ہڑتال کرنے والوں کے خلاف اہم فیصلہ سامنے آگیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان نے اساتذہ و تعلیمی عملےکی ہڑتال کو غیرقانونی قرار دے دیا۔
تعلیمی اداروں میں کسی بھی قسم کی ہڑتال یا غیرقانونی اقدام پر قانونی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ عوامی مفاد کے پیشِ نظر تعلیمی سرگرمیوں کا بلاتعطل تسلسل یقینی بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکشن 6 کے تحت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں 6 ماہ کیلئے ہڑتال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سزا کےلئے قانونی انتظامات موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ فوری نافذالعمل، تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر اطلاق ہو گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mVwgyA2