بھارت نے آپریشن سندور جاری رکھا ہوا ہے، ہمیں خود کو تیار رکھنا ہوگا، سابق سیکریٹری خارجہ

سابق سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے آپریشن سندور جاری رکھا ہوا ہے، ہمیں خود کو تیار رکھنا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارت نے دریائے سندھ کا پانی موڑا تو یہ اہم مرحلہ ہوگا، بھارت پر نظر رکھنی چاہیے، میرے خیال میں وہ دوبارہ جارحیت نہیں کرے گا۔

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، وہاں دہشت گرد تنظیمیں جڑیں پکڑ رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کےلیے خطرہ ہیں، پاکستان کےلیے سال 2025 بہت اچھا تھا، پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو دنیا بھر میں مانا گیا،

اعزازچوہدری نے کہا کہ بھارت کے جھوٹ پر بھی دنیا نے اعتبار کرنا چھوڑ دیا ہے، دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

سابق سیکریٹری خارجہ نے سال 2025 میں پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جو کامیابیاں ملی ہیں 2026 میں اس کا تسلسل برقرار رکھا جائےگا۔

آپریشن سندور کا دوسرا مرحلہ ، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fSmVzT
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad