اسلام آباد(26 دسمبر 2025): وزیرِاعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر حملے کی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے، جو بھی سڑکیں بند کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی احتجاج سے متعلق واضح حکمت عملی ہے، اس طرح کے احتجاج غیرجمہوری، غیرقانونی ہیں، سڑکیں جام ہونے سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہریوں کو سفری آزادی کا حق حاصل ہے، رکاوٹ نہیں ڈالی جاسکتی، وزیراعلیٰ اسلام آباد پرحملے اور فتح کرنے کی باتیں کررہے ہیں، حکومت ایسی صورتحال کو شروع میں ہی روک دے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے،جنہوں نے بظاہر پیشکش کو قبول کیا ہے، میرا خیال ہے تحریک تحفظ آئین پاکستان وزیراعظم کو باضابطہ طور پر جلد آگاہ کرے گی۔
راناثنااللہ نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں 85 فیصد پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی خود کو مذاکرات سے باہر رکھ رہی ہے، پی ٹی آئی تحریک اور اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری کررہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ملک کے اندر اور باہر جیسی تقاریر ہیں سب کے سامنے ہیں، ہم پوری اپوزیشن سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت مذاکرات کیلئے تیار نہیں، رانا ثنااللہ
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bIq4JSd