لاہور: 16 سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا گیا، نئے قوانین سے آگاہی بھی فراہم کردی گئی۔
حکومت پنجاب کے سوشل میڈیا پیج پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ 16 سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، پوسٹ میں آگاہی فراہم دیتے ہوئے کہا گیا ہیلمنٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹریفک کےلیے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کیا گیا ہے، والدین سے درخواست کی گئی ہے کہ بچوں کو روڈ سیفٹی کےلیے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضروت سے آگاہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلباء کی گرفتاری رکوادی
اس کے علاوہ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹریفک پولیس کو عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھنے اور بداخلاقی یا بدتمیزی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبا کی گرفتاری رکوادی ہے، مریم نواز شریف نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کم عمر طلبا سے زیادہ والدین ٹریفک قوانین پر عمل کروانے میں کردار ادا کریں، ٹریفک قوانین شہریوں کی جان محفوظ بنانے کے لیے بنائے جاتے ہیں، اپنی حفاظت کے لیے عادات بدلنا ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمدد کیلئے اپنا کردار ادا کرے، معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگر قانون کی پاسداری ضروری ہے، بچوں کا قصور نہیں ہم نے ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ، صرف 4 دن کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد چالان
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gaxZ9uh