شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے لڑکیوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا۔
ماورا حسین پاکستانی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں جو ناصرف پاکستان بلکہ بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
اداکارہ نے اداکار امیر گیلانی سے شادی کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ لڑکیوں کو کس عمر میں شادی کرنی چاہیے اور شادی کے لیے دباؤ کا سامنا کرتے وقت کیا کریں۔
ماورا حسین نے بتایا کہ جب میں 25 سال کی ہوئی تو خاندان کے افراد چچا اور خالہ نے شادی کے بارے میں سوال کرنا شروع کردیا تھا، 7 سال تک شادی نہیں کی جب تک امیر گیلانی جیسا صحیح شخص نہیں ملا۔
یہ پڑھیں: ماورا حسین نے سلمان اور رنبیر کیساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا
اداکارہ نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں اور صحیح رشتے کا انتظار کریں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماورا کی رائے سے اتفاق کیا جارہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ وہ ٹھیک کہہ رہی ہیں، اللہ پر بھروسہ رکھیں جب صحیح وقت آئے گا تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ مرد اور خاتون کے لیے شادی کی بہترین عمر 30 سال ہے آپ اس وقت تک بہت کچھ سمجھ چکے ہوں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9o37pr2