رشی کپور کے والد نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی، سنگیتا

پاکستان کی نامور اداکارہ اور ڈائریکٹر سنگیتا نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے انھیں رشی کپور کے والد راج کپور نے شادی کی پیشکش کی تھی۔

نجی چینل کے پروگرام میں میزبان نے ان سے پوچھا کہ بھارت کے نامور اداکار رشی کپور صاحب نے آپ کو شادی کی آفر کی تھی، اس پر سنگیتا کا کہنا تھا کہ مجھے رشی کپور نے نہیں بلکہ ان کے والد نے شادی کی پیشکش کی تھی۔

سنگیتا نے مزید بتایا کہ وہ مجھے پریم روپ میں ہیروئن لینا چاہ رہے تھے، تو انھوں نے مجھے کہا کہ جھوٹ موٹ کی شادی کروا دوں۔

ماضی میں پاکستانی فلم انڈسٹری کی سپراسٹار رہنے والی اداکارہ نے کہا کہ رشی کے والی کی جھوٹ موٹ کی شادی کروانے کا مقصد یہ تھا کہ میں فلم کےلیے بھارت میں رہ سکوں۔

سنگیتا کا مزید کہنا تھا تھا کہ میں نے کہا کہ نہیں میں کبھی بھی نہیں جاؤں گی، میرا پاکستان میں ہی اتنا نام تھا اور اپنا ملک چھوڑ کر کون جاتا ہے۔

سنگیتا نے زندگی کے دردناک لمحے سے پردہ اٹھا دیا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fXw5cK4
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad