شہری میونسپل چارجز کو کس طرح ریورس کرواسکتے ہیں؟ کےالیکٹرک نے بتادیا

کنٹونمنٹ کے رہائشی اپنے بجلی کے بل پر میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس (ایم یو سی ٹی) طریقہ کار کو فالو کرتے ہوئے ریورس کراسکتے ہیں۔

کےالیکٹرک کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کنٹونمنٹ میں رہنے والے ہیں اور بل پر ایم یو سی ٹی چارجز آرہے ہیں تو آپ انھیں آسانی سے ریورس کرواسکتے ہیں۔

پہلے طریقہ کار کے تحت صارف قریبی کےالیکٹرک کسٹمر ایکسپیرئنس سینٹر تشریف لے جائیں یا ای میل کے ذریعے ادارے سے رابطہ کریں۔

دوسرے طریقہ کار کے تحت شہری ٹیکس چالان، الاٹمنٹ لیٹر، میوٹیشن یا لیز دستاویزات کی کاپی جمع کرائیں، دستاویزات کا پتہ صارف کے کےای بل والے پتے سے ملتا ہونا چاہیے۔

کےالیکٹرک کی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریورسل کے عمل میں 15 دن لگ سکتے ہیں جبکہ اس میں چھٹی والا دن شامل نہیں ہے۔

صارفین کو اس بابت بھی اطلاع دی گئی ہے کہ اگر انھوں نے بل ادا کردیا ہے تو اور مہینہ ختم ہوچکا ہے تو (MUCT) کا ریورسل اگلے بل میں ممکن ہے کیونکہ پچھلے بل کی رقم کےایم سی کو منتقل ہوجاتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/afeCRwc
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad