فیض حمید 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق شواہد دیں گے، فیصل واوڈا

اسلام آباد (12 دسمبر 2025): سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق شواہد دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”اعتراض ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید کو ابھی ایک کیس میں سزا ہوئی ہے اور پوری پی ٹی آئی کمپرومائزڈ ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ تفتیش کا دائرہ کار بہت وسیع کیا جا رہا ہے، جج، بیوروکریٹس اور وی لاگرز جو بھی ملوث تھے سب کا ٹرائل ہوگا، شواہد اور گواہی کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کو سزا سے اب کوئی سیاسی انجینئرنگ نہیں کر سکے گا، طارق فضل چوہدری

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فیض حمید گواہی دینے جا رہے ہیں کہ عمران خان بطور وزیر اعظم کیا ہدایات دیتے تھے، وہ 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی شواہد دیں گے، جس نے جو جرم کیا ہے اس کی سزا ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کہہ رہی ہے مائنس ہو چکا ہے اور لاتعلقی بھی کر رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایک شخص کی سینیٹرشپ جانے والی ہے، شیخ وقاص اکرم بھی طرم خان بنے ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج اور پابندی تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ پارٹی لیٹ گئی ہے، آج یہ کہہ رہے ہیں بات چیت کیلیے تیار ہیں گورنر راج ختم نہیں لیکن تاخیر ہو سکتی ہے، پی ٹی آئی لیٹ گئی عمران خان کو مائنس کر دیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lLu8pEO
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad