حافظ نعیم کا ای چالان کیخلاف مراد علی شاہ سے رابطہ کرنے، عدالت جانے کا اعلان

کراچی: امیرجماعت اسلامی نے شہرقائد میں نافذ ای چالان کیخلاف وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے رابطہ کرنے اور عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ای چالان کےخلاف عوام اور عدالت میں جائیں گے، ای چالان کے نام پر پیپلز پارٹی نے کاروبار شروع کردیا ہے، مراد علی شاہ سے رابطہ کروں گا کہ اس چالان کو ختم کریں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی پی حکومت سے کہتا ہوں یہ ڈرامے ختم کریں، کراچی گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے، شہرکراچی انشااللہ پھر خوبصورت بنےگا، پورے ملک سے 64 فیصد ایکسپورٹس کراچی سے ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے سکھائیں پھر نیا قانون لائیں، ای چالان پر کراچی والے پھٹ پڑے

انھوں نے کہا کہ کچے اور پکے کے ڈاکو مل کر لوٹ مارکر رہے ہیں، عوام نے ایم کیوایم اور پی پی کو مسترد کردیا ہے، جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے بھرپور کام کررہے ہیں، ڈیڑھ برس تک بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ہی نہیں ملے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے کہا کہ جو رقم ملتی ہے اس کا بڑا حصہ تنخواہوں میں نکل جاتا ہے، بلدیاتی نمائندوں نے اپنے وسائل سے بہت سے کام کرائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم روزگار کیلئے راستہ صاف کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کیلئے سہولیات میسر ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا کوئی سسٹم نہیں دیا، کراچی میں سڑکیں کھود کے تباہی پھیلائی گئی ہے۔

ای چالان کے بھاری جرمانوں کیخلاف ایک اور درخواست دائر



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CtvyJLU
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad