ٹم ڈیوڈ کا بھارتی بولر کو 129 میٹر کا چھکا، ویڈیو وائرل

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں ٹم ڈیوڈ کے بلند و بالا 129 میٹر لمبے چھکے کے دھوم مچ گئی۔

جارح مزاج آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ نے بھارتی بولر اکشر پٹیل کو 129 میٹر کا زوردار چھکا لگا کر ان کے ہوش اڑا دیے، کینگرو بیٹر کا لگایا گیا چھکا گرائونڈ کی چھت پر جالگا، اس چھکے کو دیکھ کر کمنٹیٹر بھی دنگ رہ گئے۔

آسٹریلوی اننگز کے 7 اوور میں ٹم ڈیوڈ نے اکشر کو یہ چھکا رسید کیا، رائٹ ہینڈ بیٹر نے صرف 38 بالز پر 74 رنز کی تابڑ توڑ اننگز کھیلی۔

انھوں نے 194.73 کی اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے، ان کی جارحانہ اننگز میں 5 بلند و بالا چھکے اور 8 چوکے شامل تھے، آخر میں وہ شیوم ڈوبے کی بال پر تلک ورما کا کیچ بنے۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، بھارت نے 187 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aG45XRu
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad