ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، مرغی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کراچی : ملک میں ٹماٹر کی قیمت 500 کا ہندسہ عبور کرلیا جبکہ پیاز، آلو، ہری مرچ، بھنڈی، توری، ادرک لہسن کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کے طوفان نے مزید شدت اختیار کرلی، روزمرہ استعمال کی تقریباً تمام اشیاء ہی اس وقت مہنگائی کے طوفان کی لپیٹ میں آچکی ہیں۔

اسی صورتحال میں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت نے مرغی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، سرخ ٹماٹر کی قیمت نے شہریوں کو لال پیلا کردیا ہے۔

ملک میں ٹماٹر کے نرخ نے 500 کا ہندسہ عبورکرلیا، بدین میں ٹماٹر 450 روپے فی کلو تک پہنچ گیا جبکہ جام شورو، میر پور خاص اور تربت میں بھی فی کلو ٹماٹر 450 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

کراچی میں بھی ٹماٹر کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوا اور فی کلو قیمت چار روپے دے بھی تجاوز کرگئی۔

علاوہ ازیں ٹماٹر کے ساتھ ساتھ،، پیاز، آلو، ہری مرچ، بھنڈی، توری، ادرک لہسن کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/M3cLzDN

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad