ناران میں جنات ہوتے ہیں، دروازہ خود بہ خود بند ہورہا تھا، حرا سومرو کا دعویٰ

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا سومرو نے ناران میں جنات کی موجودگی کا دعویٰ کردیا۔

اداکارہ حرا سومرو نے حال ہی میں نجی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ناران میں جنات موجود ہیں میرا سو فیصد یقین ہے اور وہ علاقہ بھاری ہے۔اداکارہ نے کہا کہ’اگر آپ کو ناران کے کسی ہوٹل میں کبھی کہیں عجیب وغریب چیزیں محسوس ہوں تو آپ غلط نہیں ہیں‘۔

حرا سومرو  نے ناران میں ہوٹل کا نام لیے بتائے بغیر  اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں جب ناران میں ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں تو اس دوران  وہاں کا  دروازہ بار بار کھل رہا تھا اور بار بار بند ہو رہا تھا‘۔

یہ پڑھیں: ’کریم چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی‘: حرا سومرو نے دلچسپ قصہ سنا دیا

اداکارہ کے مطابق ’ناران کے ہوٹلز میں پنکھے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے وہاں ہر آواز باآسانی سنی جا سکتی ہے، 2  مرتبہ میرے ہوٹل کے  واش روم میں فلیش بھی ہوا  جس کی مجھے باقاعدہ آواز سنائی دی‘۔

حرا سومرو نے نوجوانوں کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے اور لڑکیوں کو بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کے رشتے میں رہ کر ایک دوسرے کا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اس طرح لڑکیوں کی عمر زیادہ لگنے لگتی ہے اور پھر جب رشتہ لینے کی بات آتی ہے تو لڑکوں کی مائیں انکار کر دیتی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://urdu.arynews.tv/hira-soomro-claims-naran-valley-haunted-by-jinns/
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad