اندور: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ نے بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کو ہراکر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 289 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، شکست خوردہ میزبان سائیڈ ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بناسکی، سمرتی مندھانا کے 88 اور ہرمن پریت کور کے 70 رنز رائیگاں گئے۔
دیپتی شرما کی نصف سنچری بھی بھارتی ویمنز ٹیم کے کسی کام نہ آئی، امنجوت کور 18 اور اسنیہ رانا 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی طرف سے فاسٹ بولر نیٹ برنٹ نے 2، بیل، اسمتھ، ایکلسٹن اور ڈین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے کھیل کر 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے، ہیتھر نائٹ نے 91 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ایمی جونز نے 56 اور نیٹ برنٹ نے 38 رنز اسکور کیے۔
دیپتی شرما نے 4 اور شری چرانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، انگلش ویمن بیٹر ہیتھر نائٹ کو جارحانہ سنچری بنانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ویمنز ورلڈکپ: بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست، آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fnvZdXQ