بھارت نے ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی

ممبئی: ویمنز ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 5 وکٹوں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

آئی سی سی ویمنزورلڈکپ 2025 کے سیمی فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت نے ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا، سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، انڈین ٹیم نے 339 رنز کا ہدف 9 گیند پہلے پورا کیا۔

جمائمہ روڈریگز نے میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے 134 گیندوں پر 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بھارتی کپتان ہرمین پریت کور نے 89 رنز کی باری سجائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC Hindi (@icchindiofficial)

دپتی شرما نے 24 اور رچا گھوش نے 26 رنز بناکر اپنا حصہ ڈالا، آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ اور انابیل سدرلینڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 339 رنز کا بڑا ہدف دیا، کینگروز نے پہلے کھیل کر 338 رنز اسکور کیے، آسٹریلیا نے رواں ایونٹ کا دوسرا بڑا ٹوٹل بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Star Sports India (@starsportsindia)

آسٹریلوی ویمن بیٹر لیچ فیلڈ نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 119 رنز کی اننگزکھیلی، ان کی باری میں 3 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔

پیری نے 77 اور گارڈنر نے 63 رنز بنائے، بھارت کی طرف سے شری چرانی، دیپتی شرما نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، اب بھارتی ویمنز ٹیم فائنل میں جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گی۔

اسٹارک اہلیہ ہیلی اور آسٹریلوی ٹیم کو سپورٹ کرنے سیمی فائنل دیکھنے پہنچ گئے



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/km6DEhG
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad