بنگلادیش کے کھلاڑی تسکین احمد ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں چھکا مار کر بھی آؤٹ ہوگئے۔
بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان حالیہ کرکٹ میچ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا اور تسکین احمد زبردست چھکا لگا کر بھی آؤٹ قرار پائے۔
پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 16 رنز سے شکست دی۔
میچ کے آخری اوور بنگلادیش کو 17 رنز درکار تھے اور اوور ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ نے کیا، تسکین احمد نے مڈ وکٹ پر چھکا رسید کیا لیکن ان کا پچھلا پاؤں وکٹ پر لگ گیا۔
Taskin Ahmed Bro #BANvsWI https://t.co/xWsZoRvFnf pic.twitter.com/7BdZFGBCzq
— DK Rajpurohit (@DeviSin61134860) October 28, 2025
تسکین احمد ’ہٹ وکٹ‘ قرار پائے اور چھکا بھی شمار نہیں کیا گیا کیونکہ گیند کے باؤنڈری لائن پار کرنے سے پہلے بیلز گرچکی تھیں۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 165 رنز بنائے تھے، 166 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میچ ویسٹ انڈیز نے 16 رنز سے جیت لیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TlznBMw