محمد نواز کی افغانستان کے خلاف فائنل میں ہیٹ ٹرک

پاکستان کے اسپنر محمد نواز نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کر دی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسپنر T20I کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ کارنامہ انجام دینے والوں میں‌ فہیم اشرف اور محمد حسنین شامل ہیں.

نواز نے 4 اوور کے کوٹے میں صرف 19 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جس میں ایک میڈان اوور بھی شامل ہے۔

محمد نواز کو شاندار کارکردگی پر نہ صرف میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا بلکہ مین آف دی سیریز کا اعزاز بھی انہوں نے اپنے نام کیا۔

ٹرائی سیریز فائنل میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کےلیے 142 رنز کا ہدف دے دیا۔

تین ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے پہلے کھیل کر 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، پاکستانی بیٹر افغان اسپنرز کے سامنے کافی جدوجہد کرتے نظر آئے، گرین شرٹس کی طرف سے کوئی بھی بیٹر 30 رنز کے ہندسے سے اوپر نہ جاسکا۔

ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے بیٹر فخر زمان 27 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان سلمان علی آغا 24 رنز بنا پائے انھوں نے راشد خان کے ایک اوور میں دو چھکے بھی لگائے جبکہ اوپنر صائم ایوب 17 اور فہیم اشرف 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

افغان کپتان راشد خان نے 38 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ افغان اسپنر نور احمد اور فاسٹ بولر فضل حق فاروقی نے 2،2 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UJ1HKQj
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad