امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو اسرائیلی مغویوں کی رہائی کے لیے آخری وارننگ دے دی۔
اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیلی مغوی فوری رہا کیے جائیں ہر کوئی مغویوں کی رہائی اور اس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے میری شرائط تسلیم کر لی ہیں اب حماس بھی یہ شرائط تسلیم کرے، یہ میری آخری وارننگ ہے دوسری وارننگ نہیں آئے گی۔
اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ مزاحمت کاروں کی جانب سے سخت ردعمل بھی سامنے آگیا۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایک ایسے وقت میں حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے جب اس کی فوج غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز پر حملہ آور ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے یروشلم میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر حماس غزہ میں قید باقی یرغمالیوں کو رہا کرے اور اپنے ہتھیار ڈال دے تو جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔
حماس کے سینئر عہدیدار باسم نعیم نے روئٹرز سے گفتگو میں بتایا کہ وہ ہتھیار نہیں ڈالے گا لیکن اگر اسرائیل جنگ ختم کرنے اور غزہ سے اپنی فوجیں نکالنے پر راضی ہو جاتا ہے تو وہ تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیں گے۔
واضح رہے کہ طویل عرصے سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا یہی مؤقف رہا ہے جسے اسرائیل تسلیم نہیں کرتا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WLR9vDK