7ستمبر ایئرفورس کے جوانوں کی قربانیوں کی یاد کا دن ہے، یوم فضائیہ پر وزیراعظم کا پیغام

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

یوم فضائیہ کے تاریخی دن پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ کے شہدا کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں،7 ستمبر ایئرفورس کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کی یاد کا دن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بانی پاکستان کے وژن کے مطابق فضائیہ کو صف اول کا ادارہ بنایا گیا، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ میں ملک کا بھرپور دفاع کیا، دن منانے کا مقصد نئی نسل کو بہادری اور قربانی کی یاد دلانا ہے، پاک فضائیہ نے فضائی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی۔

انھوں نے کہا کہ مسلح افواج نے معرکہ حق بنیان مرصوص میں دشمن کو چاروں شانے چت کیا، مسلح افواج نے دشمن کو چاروں شانے چت کرکے پوری دنیا کو حیران کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی کثیرالجہتی صلاحیتیں اس کی جدت کا ثبوت ہیں، ہمارے ہیروز نے ثابت کیا جذبہ اور ہمت کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

شہباز شریف کا یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ یقین ہے ہمیشہ کی طرح پاک فضائیہ ہر موقع اور معیار پر پورا اترے گی، ان شااللہ فضائیہ ملکی خودمختاری اور سالمیت کا تحفظ کرتی رہے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QFof4vB
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad