وزیراعلیٰ جی بی حاجی گلبرخان کو پی ٹی آئی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، مرکزی ایدیشنل جنرل سیکریٹری نے اعلامیہ جاری کیا۔
فاروڈ بلاک کا قیام سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ جی بی حاجی گلبرخان سمیت دیگرپی ٹی آئی ارکان کیخلاف کارروائی کی گئی ہے، مرکزی ایدیشنل جنرل سیکریٹری نے انھیں پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، منحرف رکن اسمبلی سید امجد زیدی کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
ناصرعلی خان، دلشاد بانو کو بھی پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا جبکہ منحرف رکن اسمبلی فضل الرحیم اور ثریا زمان کو بھی پی ٹی آئی سے فارغ کردیا گیا ہے۔
منحرف رکن اسمبلی راجہ اعظم خان اور راجہ جلال حسین کو بھی شوکاز جاری کردیا گیا ہے، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری نے راجہ جلال سے 2 روز میں جواب طلب کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حاجی گلبرخان پر فارورڈ بلاک قائم کرنے اور پارٹی کیخلاف ووٹنگ کا الزام ہے، گلبرخان نے پی ٹی آئی کا نام، جھنڈا اور عہدہ استعمال کیا تو کارروائی ہوگی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Gr34kCl