بھارتی اداکار سیٹ پر گرنے کے بعد دوران علاج چل بسے

جنوبی بھارت فلم انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار روبو شنکر فلم کے سیٹ پر گرنے کے بعد دوران علاج چل بسے۔

تامل فلم انڈسٹری میں 200 سے زائد فلمیں کرنے والے اداکار روبو شنکر کو اسٹیج پر روبوٹ ڈانس کرنے پر ’روبو‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

روبو شنکر کئی ٹی وی شوز میں بطور میزبان اور اداکار مقبول تھے۔

اداکار چند روز قبل فلم کے سیٹ پر گرے جس کے بعد انہیں چنئی کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہااں وہ دوران علاج چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق 46 سالہ روبو شنکر جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور چند برس قبل یرقان سے صحت یاب ہوئے تھے۔

ان کی اچانک موت پر تامل فلم انڈسٹری اور ان کے مداحوں نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا، جن میں سنگم 3، ویلائیکرن، کالکالپو 2، ماری 2، اراوین نزہل، اور سنگاپور سیلون شامل ہیں۔ ان کا آخری آن اسکرین کردار حال ہی میں ریلیز ہونے والی سوٹا سوٹا نینائیوتھو میں تھا۔

روبو شنکر کے پسماندگان میں اہلیہ پرینکا، بیٹی اندرجا اور ایک پوتا ہے۔ اندرا والد کے نقش قدم پر چلیں اور وجے اسٹارر بگل میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SZTHAXb
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad