شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ارباز خان نے اداکارہ خوشبو خان سے طلاق کی تصدیق کردی۔
اداکار ارباز خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ذاتی زندگی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
ایک سوال کے جواب میں ارباز نے کہا کہ فی الحال سنگل ہوں، میرے دل میں کوئی نہیں ہے اور یہ حقیقت ہے، خبر ہے لیکن کسی کے لیے دعوت عام نہیں۔
ارباز خان نے کہا کہ زندگی میں محبت کرنے کے دور سے آگے نکل چکا ہوں اور اب میں ایسے ہی زندگی سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکیلے زندگی سے لطف اندوز ہونا، اچھی زندگی گزارنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے کیونکہ تعلقات زندگی میں ہمیشہ کچھ نتائج کے ساتھ آتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ خوشبو خان نے 2000 میں ارباز خان سے شادی کی اور ان کے دو بیٹے ہیں، کئی سالوں سے دونوں طلاق کی افواہوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہے اور گزشتہ دنوں خوشبو نے طلاق کی تصدیق کردی تھی۔
خوشبو نے کہا تھا کہ ارباز میرے لیے سب کچھ تھا، اب میں دل سے روتی ہوں، لوگ دھوکا دینے والے ہیں، میں نے بہت کچھ کیا، جب مجھے اس کی ضرورت تھی وہ کبھی وہاں نہیں تھا، وہ بغیر کچھ کہے چلا گیا اور کبھی واپس نہیں آیا، لیکن اس کی یادیں میرے ساتھ رہتی ہیں، یہ ایک گہرا درد ہے، مجھے برسوں سے اسے دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بیوی اور ماں کی حیثیت سے اپنے فرائض پوری لگن کے ساتھ نبھائے اور جب تک میں گھریلو خاتون تھی، میں نے اپنی ذمہ داریوں کو بڑی احتیاط اور محبت سے نبھایا، اب میں کہہ سکتی ہوں کہ اگر میں آج بھی شادی شدہ ہوتی تو میں ایک بہترین گھریلو خاتون ہوتی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lcQL7rn