اکشے کمار کی ٹوئنکل سے شادی میں عامر خان کا کیا کردار ہے؟

بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور جوڑی اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کردار سامنے آگیا ہے۔

ٹوئنکل کھنہ ماضی میں عامر خان کے ساتھ فلم میلہ میں جلوہ گر ہوئی تھیں اور اس دوران ان کا اکشے کمار کے ساتھ زور و شور سے افیئر چل رہا تھا، انھوں نے فلم نہ چلنے پر اکشے سے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اکشے کمار نے ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں انکشاف کیا کہ ٹوئنکل نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ اگر عامر کے ساتھ ان کی فلم میلہ فلاپ ہوگئی تو وہ ان سے شادی کرلیں گی۔

ہوا بھی کچھ ایسا ہی ماضی ریلیز ہونے والی عامر کی یہ فلم فلاپ ثابت ہوئی اور ٹوئنکل کھنہ نے اکشے کمار سے شادی کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس کے بعد دونوں کی شادی انجام پائی۔

اس ایونٹ میں اکشے کمار، ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اور عامر خان بھی موجود تھے جس دوران ہنستے ہوئے اکشے نے یہ واقعہ سنا کر شائقین کو محظوظ کیا۔

اکشے کمار نے سیلاب متاثرین کے لیے 5 کروڑ روپے عطیہ کردیے



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BmhWdsu
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad