’آج فلسطینی نشانہ بنے ہیں وہ وقت دور نہیں جب سب کی باری آئےگی‘

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں اور بچوں کا خون بہہ رہا ہے اللہ اسے رائیگاں نہیں ہونے دے گا یہ میرا ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ فلسطینیوں کی آواز ضرور سنے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج فلسطینی نشانہ بنے ہوئے ہیں وہ وقت دور نہیں جب سب کی باری آئےگی کوئی خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل کسی اور کی باری آئےگی۔

وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے 5گنا بڑے دشمن کو ملیا میٹ کر دیا ہمیں اللہ کی ذات پر یقین تھا اس لیے بھارت کو شکست دی، ہمارے پاس جذبہ تھا اس لیے بڑے دشمن کو شکست دی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عرب ممالک کے پاس تمام ٹیکنالوجی اور جدید طیارے ہیں عرب ممالک ہر ٹیکنالوجی خرید سکتے ہیں لیکن سینے میں ایمان کی قوت بڑھکنی چاہیے، عرب ممالک ہمارے دوست بھائی ہیں ہم ان کی مدد کےلیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی سیاست کو صیہونی طاقتوں نے یرغمال بنا رکھا ہے امریکی قانون ساز اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں یہ جمہوریت سے مذاق ہے، امریکی قانون ساز اپنے عوام سے ووٹ لیتے ہیں لیکن تیسری طاقت کی تابعداری کرتے ہیں، گزشتہ 6 ماہ میں دنیا کی رائے میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے فلسطینیوں نے اپنا خون دے کر دنیا کی رائے بدل دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل آہستہ آہستہ دنیا میں تنہا ہوتا جا رہا ہے ایس سی او میں  نیا الائنس اور نئی طاقت سامنے آئی ہے، ایس سی او  کی نئی طاقت  عالمی سیاست پر اثر انداز ہو گی، مغربی میڈیا کا بھی ضمیر جاگ اٹھا ہے جس پر صہونیوں کا کنٹرول تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2vFmDhy
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad