انگلینڈ (11 ستمبر 2025): جنوبی افریقہ نے صرف تین دن میں حساب چُکتا کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو اسی کی سر زمین پر بڑی شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ نے جاری دورہ انگلینڈ میں تین روز قبل 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز دو، ایک سے اپنے نام کی تھی۔ تاہم 7 ستمبر کو کھیلے گئے آخری میچ میں انگلش ٹیم کے ہاتھوں 342 رنز کے بڑے مارجن سے ہار کر کرکٹ کی تاریخ کی بدترین شکست اپنے نام کی تھی۔
تاہم صرف تین روز بعد ہی پروٹیز نے اس شرمناک شکست کا بدلہ گزشتہ روز کارڈیف میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان انگلینڈ کو اسی کی سر زمین پر بدترین شکست دے کر اپنا بدلہ لے لیا۔
تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں صرف 12.5 اوورز میں ہی فیصلہ جنوبی افریقہ کے حق میں ہوا۔
بارش سے متاثرہ اس میچ میں جنوبی افریقہ کو صرف 7.5 اوورز تک بیٹنگ کا موقع ملا، جس میں انہوں نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔
بارش رکنے کے بعد ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت انگلینڈ کو جیت کے لیے 5 اوورز میں 69 رنز کا ہدف ملا۔ تاہم میزبان ٹیم صرف مقررہ 5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز تک پہنچ سکی اور اس کو 14 رنز سے شکست ہوئی۔
آخری ون ڈے میچ میں انگلش بیٹر کی ناقابل فراموش کارکردگی دیکھتے ہوئے شائقین میزبان ٹیم کی جیت کے خواب دیکھ رہی تھی جس کو انگلش بلے بازوں کی ناقص کارکردگی نے چکنا چور کر دیا۔
اوپنر فل سالٹ رنز کا کھاتہ نہ کھول سکے جب کہ کپتان ہیری بروک کو بھی ڈک کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ جوس بٹلر نے تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کی، تاہم انہیں ساتھی کرکٹرز سے سپورٹ نہ مل سکی۔ اور وہ بھی 11 گیندوں پر 25 رنز بنانے کے بعد عقب میں وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ جیکب بیتھل 7 رنز بنا پر پویلین لوٹے تو ٹام بینٹن کی ہمت 5 رنز پر جواب دے گئی۔
سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ 2 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اگر پروٹیز یہ میچ جیتنے میں بھی کامیاب رہے تو انگلینڈ کو ون ڈے کے بعد ٹی 20 سیریز بھی ہارنے کا داغ سہنا پڑے گا۔
جنوبی افریقہ کو ون ڈے تاریخ کی بدترین شکست، پروٹیز کتنے بڑے مارجن سے ہارے؟
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8rdFO6B