پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی ٹورنٹو کے لیے 13 سے 27 ستمبر تک کی تمام پروازیں معطل کردی گئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پروازیں طیاروں کے گراؤنڈ ہونے اور پرزہ جات کی عدم فراہمی پر معطل کی گئی ہیں۔
معطل پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہونا تھیں۔
مسافر کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو کی 16 ستمبر کی پرواز 7 اکتوبر کو کردی گئی ہے، پرواز معطلی کے باعث اپنی ملازمت پر بروقت نہیں پہنچ سکوں گا۔
علاوہ ازیں طیاروں کی کمی کے باعث قومی ایئرلائن کی انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RyduS74