ایشیا کپ: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی: ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے میں یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں فیوریٹ بھارت نے اپنے پہلے مقابلے میں یو اے ای کو چاروں شانے چت کردیا، متحدہ عرب امارات کی طرف سے دیا گیا معمولی 58 رنز کا ہدف بھارت نے صرف 5 اوورز میں حاصل کیا۔

بھارت نے گیندوں کے اعتبار سے اپنی سب سے بڑی جیت حاصل کی، اوپنر ابھیشیک شرما نے 16 گیندوں پر 30 رنز اسکور کیے۔

شبمن گل نے 20 اور کپتان سوریا کمار یادیو نے 7 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، یو اے ای کی جانب سے واحد وکٹ جنید صدیقی نے حاصل کی انھوں نے ابھیشک کو پویلین چلتا کیا۔

یو اے ای کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے اپنے کم ترین اسکور 57 رنز پر ڈھیر ہوئی، علیشان 22 اور کپتان محمد وسیم 19 رنز بناکر نمایاں رہے، یو اے ای کے 9 بلےباز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو نے 4 اور شیوم ڈوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ورون کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو غدار کے لقب سے نواز دیا گیا، وجہ سامنے آگئی



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZKXG7nt
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad