ٹریوس ہیڈ اپنے ون ڈے کیریئر میں جنونی طور پر چوکے چھکے لگاتے رہے، شاندار اننگز میں انھوں نے دو درجن کے قریب باؤنڈریز لگائیں۔
کینگرو بیٹر ٹریوس ہیڈ نے تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقی بولرز کو مار مار کر ان کا بھرکس نکال دیا، انھوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی ساتویں سنچری بنانے کےلیے دو درجن کے قریب چوکے اور چھکے لگاتے ہوئے پروٹیز بولرز کو بے بس کردیا۔
ٹریوس ہیڈ نے اپنی شاندار اننگز میں 17 چوکے لگائے جبکہ انھوں نے 5 بار ہوائی راستے سے 5 بار گیند کو باؤنڈری کی راہ دکھائی۔
آسٹریلوی بیٹر نے 173.86 کی اوسط سے جارحانہ بیٹنگ کی، ہیڈ نے 103 گیندوں پر 142 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ ایوارڈ کے بھی حقدار ٹھہرے۔
خیال رہے کہ تیسرے ون ڈے میں کینگروز کے 431 رنز کے سامنے پروٹیز بری طرح ڈھیر ہوئےاور انھیں 276 رنز کے بہت بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کا آخری میچ میکے میں کھیلا گیا۔ میزبان آسٹریلیا نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر ون ڈے میں اپنا دوسرا سب سے بڑا اسکور 431 رنز بنایا۔
آسٹریلوی بلے بازوں کی جانب سے تین سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنائی گئی، ٹریوس ہیڈ (142)، کپتان مچل مارش (100) اور کیمرون گرین نے نا قابل شکست (118) کی شاندار اننگز کھیلیں۔
ون ڈے سیریز کے دونوں ابتدائی میچز جنوبی افریقہ نے بالترتیب 98 اور 84 رنز سے جیت کر سیریز میں نا قابل شکست برتری حاصل کی تھی اور سیریز اپنے نام کرلی تھی۔
آسٹریلیا کے رنز کے پہاڑ کے سامنے پروٹیز ڈھیر، کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/H36OyLR