اسلام آباد: چیف ٹریفک افسر کی جانب سے چارج سنبھالتے ہی شہر میں غیرقانونی پارکنگ، تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ چیف ٹریفک افسر پری گل ترین کے احکامات پرٹریفک پولیس کا آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ایس پی ٹریفک ماجد اقبال کی زیرنگرانی رورل ایریاز میں لہتراڑ روڈ پر آپریشن کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہو جائیں خبردار، چالان گھر بھیجنے کے نظام کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
سی ٹی او پری گل ترین نے کہا کہ روڈ کنارے ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دورکی گئیں، متعدد غیرقانونی پارک کی گئی گاڑیاں روڈ سے ہٹائی گئیں۔
چیف ٹریفک افسر نے بتایا کہ ایسے آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گے، انھوں نے عوام کو خبردار کیا کہ شہری روڈز کے اطراف گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔
اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، کئی گاڑیاں ضبط
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VReb7v5