کل سے خطرناک بارشوں اور چھٹی سے متعلق میئر کراچی کا اہم بیان

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کل کراچی میں شام کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور جمعرات تک خطرناک بارش کا بتایا گیا ہے کل شام کو بارش کی پیشگوئی ہے توچھٹی کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم صورتحال کا جائزہ لے کر چھٹی سے متعلق فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں ڈرینیج کی صلاحیت 40ملی میٹر بارش تک کی ہے جب کہ 19 اگست کو 235ملی میٹر بارش ہوئی تھی، ساڑھے 4 گھنٹے مسلسل بارش ہوئی جو ایک چیلنج تھی لیکن بارش رُکتے ہی 3،4 گھنٹوں میں مرکزی شاہراہوں کو کلیئر کیا جن جگہوں پر گاڑیاں ڈوب گئیں تھیں ان شاہراہوں کو کچھ گھنٹوں میں کلیئر کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کل کراچی میں دوبارہ بارش کی پیش گوئی ہے بارش گنجائش سے زیادہ ہو تو نکاسی میں کچھ وقت لگتا ہے بارش سے نمٹنے کےلیے عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے چونکہ شام کو بارش کی پیشگوئی ہے توچھٹی کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم صورتحال کا جائزہ لے کر چھٹی سے متعلق فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے سخت فیصلے کرنےکی ضرورت ہے، نیویارک، دبئی اور ممبئی میں بارش سے جو حالات ہوئے سب نے دیکھے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ آئی آئی چندریگر روڈ سے 3 نالے گزرتے ہیں تینوں نالے گنجان آباد علاقے سے گزر رہے ہیں کراچی میں نالے اہم مقامت سے گزر رہے ہیں نالوں کی گنجائش کو بڑھانا اتنا آسان کام نہیں ہے جہاں جہاں  نئی ڈرین ڈالنے کی گنجائش ہوگی وہاں کام کریں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/elgYc4d
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad