اسلام آباد : سرکاری حج اسکیم کے تحت ملک بھر سے ایک لاکھ 18 ہزار 60 درخواستیں موصول ہوئیں، درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہوگیا ہے، مزید حج درخواستوں کی وصولی روک دی گئی ہے، ملک بھر سے ٹوٹل ایک لاکھ 18 ہزار 60 درخواستیں موصول ہوئیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین نے طویل اور مختصر دورانیے کے حج کے لئے درخواستیں جمع کرائیں۔
وزارت مذہبی امور نے نصف حج اخراجات پہلی قسط کے طور پر وصول کیے، حج کے باقی اخراجات دوسری قسط میں وصول کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حج و اجبات کی دوسری قسط کی وصولی یکم نومبر سے شروع کی جائے گی، سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا تخمینہ ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے ہے۔
مزید پڑھیں : سرکاری حج پیکیج کے تحت جانے والے عازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
ذرائع کے مطابق سرکاری حج پیکیج کے حوالے سے رواں سال جانے والے عازمین کو گزشتہ سال کی نسبت کم خرچ پر زیادہ سہولیات ملیں گی، ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 40 روز کے سرکاری حج پیکیج کی قیمت ساڑھے 10 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے، ابتدائی طور پر 10لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/S5yaRrN