شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سحر خان نے تصویر شیئر کی جس میں وہ مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔
اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر سانس ہر نظر، الحمدللہ۔‘
سحر خان نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کے لمحات کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
اداکارہ کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سحر خان نے ویڈیو شیئر کی تھی جس وہ کسی تقریب میں شریک ہیں اور دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پوچھا تھا کہ کیا مجھے تبدیلی کے لیے چھوٹے بال کروانے چاہئیں؟
مداحوں کی جانب سے سحر خان کی تعریف کی گئی تھی اور مداحوں کا کہنا تھا کہ آپر پر چھوٹے بال بھی سوٹ کرتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GDTi3rZ