شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا جشن آزادی سے متعلق معنی خیز پیغام وائرل ہوگیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نعمان اعجاز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’جو بچے بھی 14 اگست پر سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں اور روشنیاں لگاتے تھے، ان کی آنکھوں میں پاکستان کے لیے خواب ہوتے تھے، ایک روشن مستقبل، اک خدار قوم اور ایک مضبوط وطن کا خواب ہوتے تھے۔’
انہوں نے لکھا کہ مگر وقت کے ساتھ جب وہ بچے بڑے ہوئے تو ان کے خوابوں کی جگہ مایوسی، ناانصافی، کرپشن، غربت اور عدم تحفظ نے لے لی۔
نعمان اعجاز نے لکھا کہ تعلیمی نظام میں قابلیت دب گئی، میرٹ کا جنازہ نکلا اور روزگار صرف سفارش والوں کے لیے مخصوص ہوگیا، ریاست نے نہ عزت دی نہ سہارا، اب وہی نسل جو وطن سے محبت کی مثال تھی آج پاسپورٹ اور ویزا کے لیے لائنوں میں کھڑی ہے تاکہ کسی اور ملک میں وہ زندگی گزار سکیں جو اس نے کبھی پاکستان میں چاہی تھی، یہ صرف ہجرت نہیں بلکہ خوابوں کا جنازہ ہے، ایک ایسا خواب جو ہم نے جو خود ہم نے اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا۔
اداکار نے آخر میں اپنی پوسٹ میں افسردگی کا اظہار کیا۔
یہ پڑھیں: خدارا 200 یونٹس کے نظام کو ختم کریں یہ ظلم ہے، نعمان اعجاز
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نعمان اعجاز کے پیغام سراہا جارہا ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ آپ نے سچائی بیان کی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EYMzSFP