نیا اسمارٹ پی او سی کارڈ کیسے حاصل کریں؟

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نیا اسمارٹ پاکستان اوریجن (پی او سی) کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ بتا دیا۔

کیا آپ پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) بنوانا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو پھر مکمل مرحلہ وار رہنمائی کے لیے ویڈیو دیکھیں اور آن لائن فارم پر کرنے سے لے کر گھر پر کارڈ وصول کرنے تک مکمل طریقہ کار جانیں۔

پاکستان اوریجن کارڈ ان افراد کے لیے جو اپنی پاکستانی شہریت چھوڑ کر دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرچکے ہیں، جو غیرملکی شہری ہیں اور ان کے والدین، یا دادا، دادی، نانا، نانی پاکستانی شہری ہیں یا تھے، جن کے قریبی رشتے دار بہن، بھائی، خالہ، پھوپھو، ماموں، چچا، پاکستانی شہری ہیں یا تھے۔

پی او سی ان کے افراد کے لیے بھی ہے جو غیرملکی شہری ہیں اور کسی پاکستانی یا سابق پاکستانی شہری سے شادی شدہ ہیں۔

درخواست کا طریقہ کار

پہلی مرتبہ پی او سی حاصل کرنے کے لیے آپ نے اپنے اہلخانہ جیسے ماں، باپ، بہن، بھائی، بیٹا یا بیٹی کے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے اپلائی کرنا ہے، پاک آئی ڈی اکاؤنٹ پر لاگ ان کریں۔

اسکرین پر اپلائی آئی ڈی کارڈ کے آپشن پر کلک کریں، آپ اپنے خونی رشتے جس کا پاک آئی ڈی پر اکاؤنٹ موجود ہو اس کے ذریعے اپلائی کریں گے۔

نئے پی او سی کے لیے ’مائی بلڈ ریلیٹیو، کے آپشن کا انتخاب کرکے ’نو‘ پر کلک کریں، اور نیو پی او سی منتخب کرکے نیکسٹ پر کلک کریں، ویڈیو میں مکمل طریقہ کار ملاحظہ کریں۔

درخواست کسی قریبی خاندانی رکن کے نادرا اکاؤنٹ کے ذریعے جمع کرانا۔

کارڈ کے لیے پروسیسنگ کا وقت مختلف ہے: ایگزیکٹو کیٹیگری کے لیے 7 دن، ارجنٹ کیٹیگری کے لیے 12 دن، اور نارمل کیٹیگری کے لیے 30 دن ہے۔

ذاتی تفصیلات، ایک تصویر، بائیو میٹرکس، اور دستخط فراہم کرنا ہوگا۔ اپنے خاندان، پتے، تعلیم، اور پیشے کے بارے میں معلومات دینا ہوں گی۔

ایک گواہ کی تفصیلات فراہم کرنا اور معاون دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوگی۔

درخواست جمع کرانے کے بعد، نادرا اس کا جائزہ لے گا، منظوری اور ادائیگی کے بعد، کارڈ فراہم کردہ پتے پر پہنچا دیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Q2lr0mb
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad