چین نے شہریوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں کی خریداری میں مزید آسانیاں پیدا کرتے ہوئے سبسڈی ڈبل کر دی۔
چینی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت تجارت اور چھ دیگر سرکاری محکموں نے قومی کاروں کی تجدید کے عمل کو اپ گریڈ کرنے کے بارے میں ایک اعلان جاری کیا جس میں زیادہ سبسڈی فراہم کرنے اور درخواست کے آسان عمل کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ پُرانی کاروں کو اسکریپ کرنے اور نئی خریدنے والے صارفین کے لیے سبسڈی کو بڑھا کر نئی انرجی گاڑی (NEV) خریدنے کے لیے 20,000 یوآن اور ایندھن والی گاڑی کے لیے 15,000 یوآن کر دیا جائے گا۔
کاروں کے اسکریپنگ اور تجدید کے لیے نظرثانی اور سبسڈی مختص کرنے کے عمل کو بھی بہتر بنایا جائے گا اور مقامی حکومتوں سے تفصیلی ایکشن پلان جاری کرنے کے لیے کہا جائے گا۔
چین نے مقامی کھپت کو بڑھانے کے لیے اس سال 24 اپریل کو کاروں کی تجارت اور تجدید کے عمل کا آغاز کیا۔
وزارت تجارت کے ایک اہلکار سو زنگفینگ نے کہا کہ 25 جون تک وزارت کو کاروں کی تجارت اور تجدید سبسڈی کے لیے تقریباً 113,000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور درخواستوں کے حجم میں تیزی سے ترقی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی میں، NEV کی پیداوار 984,000 یونٹس رہی جو کہ سال بہ سال 22.3 فیصد زیادہ ہے جبکہ NEVs کی مجموعی فروخت 991,000 یونٹس رہی، جو کہ سالانہ بنیادوں پر 27 فیصد زیادہ ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4JtZBGY