فری لانسرز کی انٹرنیٹ سے متعلق حکومت سے اپیل

پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن نے ملک میں کئی روز سے جاری انٹرنیٹ کے مسئلے کو حل کرنے کی اپیل کر دی۔

صدر فری لانسرز ایسوسی ایشن طفیل احمد نے کہا ہے کہ فری لانسرز ملک بھر میں انٹرنیٹ بحالی کی اپیل کرتے ہیں انٹرنیٹ سروسز کی مکمل بحالی کےاقدامات کئےجائیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آن لائن  فری لانسرز ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں حصہ ڈالتے ہیں 3 ہفتے سے انٹرنیٹ کی سست رفتار سے فری لانسرز اپنے پراجیکٹ وقت پر نہیں کرپا رہے فری لانسرزکوبیرون ملک  کلائنٹس سےنئےپراجیکٹ نہیں مل رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فری لانسرز کی آمدنی اور ملکی زرمبادلہ میں کمی آرہی ہے پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 2023-24 میں 350 ملین ڈالر کمائے، متعلقہ حکام سے اپیل ہے انٹرنیٹ مکمل طور پر بحال کیا جائے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dhbmqQW
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad