کے-الیکٹرک کے مئی اور کے جون فیول ایڈجسٹمنٹ کو 2 ماہ میں تقسیم کیا جائے گا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے- الیکٹرک کے مئی اور جون 2024 کے لیے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ ایف سی اے (FCA) کی درخواست کو بالترتیب 2.59 روپے اور  3.168 روپے فی یونٹ کے حساب سے منظور کر لیا ہے۔

یہ چارجز کسی ایک ماہ کے صارفین کے بلوں پر لاگو نہیں کیے جا رہے ہیں بلکہ 2 ماہ میں الگ الگ  لگائے جائیں گے ۔ مئی کے مہینے کے لیے ایف سی اے اکتوبر 2024 کے بل میں اور جون کا ایف سی اے نومبر 2024 کے بل میں وصول کیا جائے گا۔

ماہ ستمبر میں ایف سی اے 99 پیسے فی یونٹ ہوگا، جبکہ اکتوبر میں ایف سی اے 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ ہے۔ اکتوبر کے بلوں میں حتمی اضافہ 1.59 روپے ہوگا.  جبکہ نومبر 2024 میں ایف سی اے 3 روپے 16 پیسے لاگو ہوگا۔ اکتوبر کی نسبت نومبر میں حتمی اضافہ 58 پیسے فی یونٹ ہوگا.

ایف سی اے بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی سطح پر قیمتوں کے اتار چڑھاؤ پر منحصر ہے ۔ اس کو نیپرا اور حکومت پاکستان کے قواعد و ضوابط کے مطابق صارفین کو بلوں کے ذریعے منتقل کیا جائے گا ۔ نیپرا جانچ پڑتال کے بعد ایف سی اے کی منظوری دیتا ہے-

 عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی صارفین کے بلوں میں منتقل کیا جاتا ہے ۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TXcSDaW
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad