’تیز ہوا کا ایک جھونکا آجائے تو حکومت گر جائے گی‘

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہوا کا ایک جھونکا سخت آجائے تو یہ حکومت چلی جائے گی۔

پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے، ہوا کا ایک سخت جھونکا آجائے تو یہ حکومت چلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج سے دو تین سال پہلے کہتا تھا سہولت کاری موجود ہے، میری جماعت کے کچھ لوگ کہتے تھے ہمیں سہولت کاری نظر نہیں آرہی۔

جاوید لطیف نے کہا کہ آج میں بھی کہتا ہوں یہ جماعت کے سینئر لوگ کیوں ملا کرتے تھے، اس وقت سب کو نظر آرہا تھا کہ سہولت کاری ہے، وہ الگ بات ہے کہ کسی کی دوستی تھی یا پھر کوئی مفاد تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OAdHb3m
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad