لندن کے مشہور سیاحتی مقام میں آگ لگ گئی، 125 فائر فائٹرز شعلے بجھانے میں مصروف

وسطی لندن کے مشہور سیاحتی مقام سمرسیٹ ہاؤس میں آگ گئی جہاں ایک سو پچیس فائر فائٹرز شعلے بجھانے میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تاریخی ثقافتی مرکز میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی تاہم عمارت کو خالی کروا دیا گیا ہے۔

سمرسیٹ ہاؤس میں آج بریک ڈانس کے مقابلے منعقد ہونے تھے تاہم تمام تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا۔

میٹ پولیس نے بتایا کہ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے، ہمیں 12 بجے سے پہلے آگ کی اطلاع پر طلب کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمرسیٹ ہاؤس میں لگی آگ بجھانے کیلئے 15 فائر انجن کو طلب کیا گیا، سیاحتی مقام کے اطراف کی سڑکیں ٹریفک کیلیے بند کر دی گئی ہیں۔

ایمرجنسی سروسز نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں اور غیر ضروری سفر نہ کریں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VqG41gY
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad