شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
نوال سعید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہاں فون میں پرانی تصاویر تلاش کرنا جن کے بارے میں آپ کو کبھی معلوم نہیں تھا کہ موجود ہیں۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اداکارہ نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئرکی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔
نوال سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جس کی مرکزی کاسٹ میں عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IywGTLQ