اسرائیلوں کی مسلمانوں کو اشتعال دلانے کیلیے غلیظ حرکت

شعائر اسلام اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بےحرمتی کرنے والے انتہاپسند اسرائیلیوں کی جانب سے شرانگیزی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

بےلگا اسرائیلی آبادکار غزہ سمیت فلسطین بھر میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے لیے اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایسا ہی تازہ واقعہ سامنے آیا ہے جس میں مسلمانوں کے قبرستان میں گدھے کا کٹا ہوا سر لٹکا دیا گیا۔ اسرائیلی آبادکاروں نےمسجداقصیٰ کےاحاطےکےقریب قبرستان میں یہ ناپاک حرکت کی۔

اسرائیلی پولیس نے واقعے کو دبانے کی کوشش کرتے ہوئے حرکت کو ذہنی مریض سےجوڑ دیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JEbkmNQ
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad