’اسرائیل کی امداد بند کرو‘ پینٹاگون چیف کے گھر پر احتجاج

امریکا میں پینٹاگون کے چیف کے سربراہ کی رہائش گاہ کے باہر غزہ جنگ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

جنگ مخالف مظاہرین نے غزہ پر اسرائیل کے حملے کے لیے امریکی حمایت کے خلاف پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن کے ورجینیا کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا ہے۔

احتجاج کا عنوان ’جنگی مجرموں کے لیے کرسمس نہیں‘ تھا۔

ANSWER کولیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر برائن بیکر نے کہا کہ مظاہرے میں اسرائیل کو امریکی فوجی امداد پر توجہ مرکوز کی گئی جس کی رقم تقریباً 3.8 بلین ڈالر سالانہ ہے۔

مظاہرین نے "آزاد، آزاد فلسطین” اور "اسرائیل کے جرائم کے لیے مزید رقم نہیں” کے نعرے لگائے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QK4Jj7D
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad