شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شازیل شوکت نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیلفی لیتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
شازیل شوکت نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ تو مزہ آیا۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
شازیل شوکت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
شازیل شوکت کا نیا ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا جس میں ان کے ہمراہ فاطمہ آفندی، سعد قریشی ودیگر شامل ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’من آنگن۔‘ ’سمجھوتہ۔‘ ’تیری راہ میں۔‘ اور ’بے نام۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0IrQdlk