شاہ رخ کی مہمان نوازی دیکھ کر بیکہم گرویدہ، اسٹار کو اپنے گھرمدعو کرلیا

آئی سی سی ورلڈکپ کا سیمی فائنل دیکھنے آنے والے لیجنڈری فٹبالر ڈیوڈ بیکہم بھی شاہ رخ خان کی مہمان نوازی کے گرویدہ ہوگئے انھیں اپنے گھر مدعو کرلیا۔

عظیم برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم حال ہی میں پہلی بار بھارت کے دورے پر آئے تھے جہاں انھیں شاہ رخ نے اپنے گھر منت پر کھانے کے لیے مدعو کیا تھا۔ کنگ خان کی مہمان نوازی کا انداز کچھ ایسا تھا کہ بیکہم نے بھی ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔

سابق برطانوی فٹبالر کے حوالے سے گزشتہ روز شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر تعریفی پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد بیکہم نے بھی انھیں عظیم آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کے اور گوری کے ساتھ ڈنر بہت انجوائے کیا۔

انسٹاگرام پر جاری بیان میں لیجنڈ فٹ بالر نے بالی وڈ آئیکون کو عظیم شخص قرار دیا اور کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ان کے گھر میں خوش آمدید کہا گیا۔

انھوں نے مزید لکھا کہ ان کے خوبصورت بچوں اور قریبی دوستوں کے ساتھ کھانے کا لطف اٹھایا۔ میرا پہلا بھارتی دورہ یادگار رہا، میرے دوستوں کا شکریہ۔ میں اپنے گھر میں آپ اور آپ کی فیملی کا ہر وقت خیر مقدم کرنے کے لیے تیار ہوں۔

ڈیوڈ بیکہم نے اس کے ساتھ ہی سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کی مہمان نوازی کی بھی تعریف کی۔

اسٹار فٹبالر نے اقوام متحدہ کے سفیر حیثیت سے بھارت کا 3 روزہ دورہ کیا، جہاں انھوں نے ممبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بھی دیکھا تھا۔

بھارت سے پرواز کرنے سے کچھ گھنٹے قبل بیکہم شاہ خان کے ہاں بطور مہمان آئے تھے۔ اس عشائیے کی تصویر انھوں نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کنگ خان کو اپنے گھر مدعو کیا۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنی اور ڈیو ڈ بیکہم کی تصویر شیئر کی تھی اور فٹ بالر کو انتہائی مہذب قرار دیا تھا، جس کے بعد بیکہم نے بھی ان کی مہمان نوازی کو دل کھول کر سراہا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oJ2bFmq
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad