ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل میں سلور میڈل جیت لیا

بڈاپیسٹ : عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے سلورمیڈل جیت لیا،

تفصیلات کے مطابق فرانس میں ہونے والی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنے ملک کا نام ایک بار پھر روشن کردیا۔

پاکستان کے 26 سالہ ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا اس بار بھی فائنل میں ٹاپ پر رہے۔

ارشد ندیم نے چوتھے راؤنڈ میں87.15میٹر کی سب سے بڑی تھرو کی تھی جبکہ تیسرے راؤنڈ میں 87.82 میٹر کی تھرو کی تھی۔

بھارت کے نیرج چوپڑانے88.17میٹر کی سب سے بڑی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/k0a2szC

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad