اے آر وائی نیوز کی خبر پر نوٹس، جونیئرڈاکٹرز کی انکوائری کا حکم

نگران وزیرصحت نے جونیئر ڈاکٹرز کی تعیناتیوں کی انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔

بی ایچ ایس کی ایئرپورٹس، بندرگاہ، کراسنگ پوائنٹس پر جونیئر ڈاکٹرز کی تعیناتی سے متعلق نگران وزیر صحت ڈاکٹرندیم جان نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا۔

اے آر وائی نے ایئرپورٹ، کراسنگ پوائنٹس پر جونیئر ڈاکٹرز تعیناتی کی خبرنشر کی تھی۔

نگران وزیرصحت نے تعیناتیوں کی انکوائری کرانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو انکوائری رپورٹ جلد جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

نگران وزیرڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ بارڈر اینڈہیلتھ سروسز اہم ترین قومی ادارہ ہے بارڈر ہیلتھ سروسز کا بیرون ملک سے وبا کی روک تھام میں اہم کردار ہے، بی ایچ ایس انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری میں میرٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کا تعین کیا جائے معلوم کیاجائےبی ایچ ایس میں تعیناتیاں قواعد کے تحت ہوئیں یا نہیں، انکوائری کی بنیادپرذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔

واضح رہے کہ ایئرپورٹس، بندرگاہ، بارڈر پر بی ایچ ایس عملےکی تعیناتیاں سابقہ حکومت میں ہوئی تھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OS3pkfx
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad