ایشیا کپ میں بابر اور کوہلی سے بھی زیادہ رنز کونسا بیٹر بنا سکتا ہے؟

ایشیا کپ میں پاکستانی اوپنر امام الحق قومی کپتان بابر اعظم اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی سے زیادہ رنز بنا سکتے ہیں، پچھلی چھ اننگز میں وہ چار نصف سنچریاں اسکور کرکے اپنے عزائم کا اظہار کرچکے ہیں۔

امام کافی عرصے سے ون ڈے انٹرنیشنلز میں تسلسل کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، پاکستانی بیٹر کی موجودہ فارم برقرار رہی تو وہ ایشیا کپ 2023 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے دو انتہائی مضبوط دعویدار ہیں کیوں کہ دنوں ٹیموں کے پاس ہی ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی ہیں جو کسی بھی لمحے میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کرکٹ ماہرین کے مطابق اس بار ایشیا کپ میں سب سے زیادہ رنز بابراعظم یا ویرات کوہلی بنا سکتے ہیں، جس کی وجہ دنوں کھلاڑیوں کا تکنیکی طور پر اپنے ہم عصر بیٹرز سے بہتر ہونا ہے۔

تاہم کچھ حلقے یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ان دونوں شاندار فارم کے حامل امام الحق ایشیا کپ میں سب کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں، حال ہی میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے تین میچز میں انھوں نے دو نصف سنچریوں سمیت مجموعی طور پر 165 رنز بنائے ہیں۔

پاکستانی اوپنر آخری چھ اننگز میں 339 رنز اسکور کرچکے ہیں جس میں انھوں نے چار نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، دو مرتبہ وہ سنچری کے قریب بھی آئے تاہم نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اوپنر اب تک 62 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 9 سنچری اور 18 نصف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ 2884 رنز اسکور کرچکے ہیں اس وقت وہ آئی سی سی رینگنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39voUaH
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad