دلت نوجوانوں کی الٹا لٹکا کر پٹائی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

ممبئی : اونچی ذات کے ہندوؤں نے بکری اور کبوتر چوری کا الزام لگا کر دلت نوجوانوں کو درخت سے الٹا لٹکا کر بہیمانہ تشدد کیا، ویڈیو وائرل ہونے پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں ہندو دلت ہونا نوجوانوں کے لیے جرم بن گیا، اونچے ذات کے ہندوؤں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی ویڈیو بھی بنائی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اعلیٰ ذات کے ہندوؤں نے چند بکریوں اور کبوتروں کی چوری کا الزام لگاتے ہوئے چار دلت نوجوانوں کو بے دردی سے پیٹا گیا، اس وحشیانہ واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی یہ واقعہ احمد نگر ضلع کے ہرے گاؤں میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اپنی بکریوں اور کبوتروں کے نظر نہ آنے پر ہرے گاؤں سے تعلق رکھنے والے چھ افراد نے دلت خاندان کے چار نوجوانوں پر بکریوں اور کبوتروں کی چوری کا الزام عائد کیا۔

ملزمان ان کو اپنے ساتھ گھر لے گئے اور مسروقہ مال واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دلت نوجوانوں کو درخت سے الٹا لٹکا کر تشدد کیا۔ اس سارے واقعے کی ملزمان میں شامل ایک ملزم نے ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

پولیس نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر فرار ہوگئے، ملزمان کیخلاف اقدام قتل اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qwQhiLe

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad