چاند پر اترنے کے بعد بھارت سورج کے لیے خلائی مشن روانہ کریگا

بھارتی خلائی ادارے اسرو نے چندریان تھری کی چاند پر لینڈنگ کے بعد سورج کے لیے خلائی مشن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت دو ستمبر کو آدتیہ ایل ون لانچ کیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کا خلائی ادارہ ’اسرو‘ سورج کا تجزیاتی مطالعہ کرنے کے لیے پہلا سولر مشن دو ستمبر کو روانہ کرے گا جسے سری ہری کوٹا بیس سے خلا میں لانچ کیا جائے گا۔

اسرو کے سربراہ ڈاکٹر ایس سومناتھ کے مطابق آدتیہ ایل ون سیٹلائٹ کو پی ایس ایل وی سے منسلک کیا جاچکا ہے، یہ سولر مشن خلائی مدار میں جانے کے بعد چار ماہ کے اندر اپنے مقررہ مقام تک پہنچے گا۔

ڈاکٹر سومناتھ کا کہنا تھا کہ سورج کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے یہ بھارت کا پہلا آبزرویٹری مشن بھی ہوگا، سائنسدان اس سے سورج میں ہونے والی سرگرمیوں اور اس کے موسمی اثرات کا اندازہ لگا پائیں گے۔

بھارتی خلائی تحقیقی ادارے کا مزید کہنا تھا کہ سولر مشن کے ساتھ 7 پے لوڈ بھی خلا میں روانہ کیے جارہے ہیں جو کہ گرم سیارے کا بیرونی طور پر مشاہدہ کریں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Z8TNGhO
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad