انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی (15 اکتوبر 2026): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 16 روز کی توسیع کر کے آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر کر دی گئی۔

30 ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے پابند افراد کو مزید مہلت دے دی گئی، اس سے قبل آخری تاریخ 15 اکتوبر تک مقرر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرواتے وقت یہ غلطی نہ کریں

ایف بی آر نے مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواستوں پر توسیع دی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TjMf0Yz
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad