ازدواجی مسائل سوشل میڈیا پر لانے سے گریز کرنا چاہیے، منیب بٹ

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ ازدواجی مسائل کو سوشل میڈیا پر لانے سے گریز کرنا چاہیے۔

اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انٹرویو کے دوران اداکار نے سوشل میڈیا پر ازدواجی مسائل کو عام کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات کرتے ہوئے جوڑوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے نجی معاملات کو انٹرنیٹ پر زیر بحث لانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل اکثر سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور دیگر جوڑے ایک دوسرے کے خلاف آن لائن بیانات دیتے اور ذاتی اختلافات کو عوام کے سامنے لے آتے ہیں۔

یہ پڑھیں: زندگی کی سب سے بڑی خوشی میری تینوں ’بیٹیاں‘ ہیں، منیب بٹ

منیب بٹ نے کہا کہ میاں بیوی کو اپنے ازدواجی مسائل کبھی بھی سوشل میڈیا پر نہیں لانے چاہئیں بلکہ انہیں باہمی گفتگو کے ذریعے خود ہی حل کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر معاملہ حل نہ ہو تو زیادہ سے زیادہ خاندان کے بزرگوں کو شامل کیا جا سکتا ہے، تاکہ وہ صلح صفائی میں مدد دے سکیں۔

اس سے قبل انٹرویو میں اداکار منیب بٹ نے کہا تھا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی میری بیٹیاں ہیں، جب گھر جاتا ہوں جس طرح تینوں بیٹیاں ملتی ہیں اور خوش ہوتی ہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری سب سے بری عادت دیر سے سونا اور دیر سے اٹھنا ہے، کراچی کے اندر لوگ رات میں تین سے چار بجے سڑکوں پر ہوتے ہیں اور ریسٹورنٹ بھی رش ہوتا ہے، ڈیفنس میں بھی چائے کے کیفے پر لوگ دیر رات تک بیٹھتے ہیں۔

اداکار نے کہا تھا کہ کامیابی کا دوسرا نام مطمئن ہونا ہے، الحمدللہ جتنا کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں، اللہ کا شکر گزار ہوں کہ جتنا دیا ہے وہ بہت ہے اور یہی میرے لیے کامیابی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/W0VkQbP
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad